ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وینیزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے: امریکا

وینیزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے: امریکا

Sat, 12 Aug 2017 16:59:58  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وینیزویلا میں جاری سیاسی بحران کے جواب میں عسکری کارروائی کا اردہ رکھتے ہیں۔ وینیزویلا کی حکومت نے ٹرمپ کے اس بیان کو ’پاگل پن‘ قرار دیا ہے۔ وینیزویلا میں صدر نکولاس مادورو کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں امریکا نے کاراکس حکومت کے خلاف پابندیاں بھی نافذ کر دی ہیں۔ واشنگٹن حکام کے مطابق مادورو ایک ’آمر‘ ہیں، جو اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز دبا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا تھا کہ وینیزویلا کے حوالے سے متعدد امکانات بہ شمول عسکری مداخلت پر غور کیا جا رہا ہے۔
 


Share: